میری پیاری لال بیگ
بچوں کے لئےایک پیاری سی کہانی
بہارکا موسم ہے- ہر طرف خوب صورت رنگوں اور پیاری پیاری خوشبو والے پھول کھلے ہیں
اور رنگ برنگی تتلیاں ، لال بیگ، مدومکھیاں،اڑ رہی ہیں
پرندے چہچہا رہے ہیں
میں کهیلنے کے لیے باہر نکلا
اوہ ! یہ لال بیگ کتنی خوبصورت ہے
میں نے اپنے بھائی سے کہا
میں اسے ہمشہ کے لیے اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہوں
اوہ ! یہ لال بیگ کتنی خوبصورت ہے
میں نے اپنے بھائی سے کہا
میں اسے ہمشہ کے لیے اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہوں
میں نے اپنے بھا ئی کے ساتھ مل کر اسے پکڑ لیا
ہم نے اسے کمرے میں لا کر ایک بوتل میں بند کر دیا
اور وہ بوتل ایک میز پر رکھ دی
اور اس بوتل میں تھوڑی سی گھاس
اور پھول بھی رکھ دیے
اور پھول بھی رکھ دیے
دوپہر تک وہ لال بیگ بوتل کے
اندر چھلانگیں مارتی رہی
اندر چھلانگیں مارتی رہی
وہ باربار اوپر چڑھتی اور پھر نیچے گر جا تی
ہم اسے دیکھ کربہت خوش تھے
مگر شام کو وہ لال بیگ آرام سے بیٹھ گئی
اب وہ بار بار اوپر بھی نہیں چڑھ رہی تھی
وہ تھوڑی اداس اور تھکی ہوئی لگ رہی تھی
ایسا لگتا تھا
وہ اب ھمارے ساتھ خوش نہی ہے
اور پھر ہم نے غورکیا اس نے صبح سے
کچھ بھی نہیں کھایا تھا
ہم اپنی امی جی سے اس کےلیےکھا نا لینےگیا
تب ہماری امی نے بتایا
دیکھو بیٹا
دیکھو بیٹا
وہاں اس کا گھراوردوست
ہیں وہ سب اس کو یاد آ رہے ہوں گے
جس طرح آپ کو کوئی پکڑکر کہیں بند کر دے
تو آپ کو اچھا نہیں لگے گااسی طرح
وہ بھی بوتل میں بند ہو کے
اچھا محسوس نہیں کر رہی ہو گی
آپ اس کو خوش دکھنا چاھتے ہیں
تو اسکو واپس با غ میں چھوڑ آئیں
اس لیے ہم نے بوتل اٹھائی
اوراسکوپودوں کے پاس جا کر چھوڑ دیا
ھمارے دیکھتے ہی دیکھتے
وہ اڑتی ہوئی پودوں میں کہیں گم ہو گئی
رات کو میں نے خواب دیکھا
کہ میں اور میرا بھائی ایک خوبصورت باغ میں اڑ
رہے ہیں
اور وہاں ہماری پیاری لال بیگ بھی ہمارے ساتھ اڑ
رہی ہے
رہی ہے
اور بہت خوبصورت نغمےگا رہی ہیں
وہ اب سچ میں ھمارے ساتھ بہت خوش ہے.
وہ اب سچ میں ھمارے ساتھ بہت خوش ہے.
مصنف : ادیبہ انور
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Thanks for commenting here.