ہفتہ، 25 اگست، 2018

Free Islamic stories for children in Urdu. Mera Helicopter میرا ہیلی کاپٹر

                 

         بچوں کے لیے اردواسلامی  کہانی

  میرا ہیلی کاپٹر

احمد سویا ہوا تھا کہ اچانک  شور

Free Islamic stories for children in Urdu کرتا ہوا  اٹھ گیا


میرا ہیلی کاپٹر
، میرا ہیلی کاپٹر

کہاں ہے? میرا ہیلی کاپٹر

کہاں ہے میرا ہیلی کاپٹر


دادا جان مسجد سے نماز پڑھ کر واپس آ رہے تھے 

انہوں نے احمد کا شورسنا تو احمد کی کمرے کی طرف چلے گے

اور  احمد سے پوچھنے لگے  بیٹا آپ کون سے ہیلی کاپٹر کی بات کر رہے ہو

:احمد

دادا جان میں میرے اپنے ہیلی کاپٹر کی بات کر رہا ہوں جس سے میں

کھیل رہا تھا

وہ ایک ریموٹ کنٹرول ہیلی

کاپٹر تھا اورمیں اس کو ایک بہت پیارے سے باغ میں اڑا رہا تھا

: دادا جان

اچھا لیکن آپ کے پاس تو ایسا کوئی ہیلی کاپٹر نہیں تھا

آپ نے وہ ہیلی کاپٹر کہاں سے لیا

: احمد

پتا نہیں دادا جان

لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے تو وہ میرےپاس تھا

: داداجان

 مسکراتے ھوے

اچھا بیٹا اس کا مطلب ہے آپ نے خواب دیکھا  ہے

: احمد

خواب لیکن دادا جان وہ تو سچ میں ہیلی کاپٹر تھا اور میں اس کے ساتھ 

بہت زیادہ  کھیل رہا تھا

اور مجھے بہت مزہ آیا

: دادا جان

احمد بیٹا تم بلکل ٹھیک کہ رہے ہو

تمہیں واقعی ہی بہت مزہ آیا ہو گا

لیکن بیٹا وہ سچ میں خواب  ہی تھا 

اچھا یہ بتائو!  آپ نے الله  تعالیٰ سے ہیلی کاپٹر کے لیے کوئی دعا کی تھی

: احمد

جی ہاں  دادا  جی

مجھے ریموٹ  کنٹرول ہیلی کاپٹر بہت اچھا لگتا ہے

میں نے ایک ویڈیو میں دیکھا تھا کہ ایک بچہ

ہیلی کاپٹر اڑا رہا تھا اور

وہ لڑکا اس ہیلی کاپٹر کو کبھی بہت اونچا  لے کر جاتا

ا ور کبھی کلا بازیاں لگاتا ہوا نیچے لے آتا

  مجھے بھی ویسا ہی ہیلی کاپٹرچاہیے

 میں نے الله تعالی سے دعا کی کہ

مجھے بھی ایسا ہی ہیلی کاپٹر چاہیے

 لیکن مجھے  ابھی تک ہیلی کاپٹرنہیں ملا

میں نے باباجان سے بھی کہا تھا کہ

مجھے ویسا ہیلی کاپٹر  دلادیں

لیکن وہ کہتے ہیں کہ ابھی میں بہت چھوٹا ہوں

دیکھیں نا دادا جان میں کتنا بڑاہو گیا ہوں

یہ کہتے ہوۓ احمد کرسی پر چڑھ گیا

اور ہاتھ اور بھی اوپر کر لیے

یہ دیکھ  کر دادا جان مسکرا نے لگے

اور پھر دادا جان کہنے لگے

احمد تم واقعی ہی بڑھے ہو گے

لیکن احمد بیٹا ابھی آپ کی عمراتنی نہیں ہوئی ہے

کہ آپ ریموٹ کنٹرول  ہیلی کاپٹر چلا سکو

دیکھو احمد بیٹا اللہ تعا لی ہمارا مالک ہے

اللہ بچوں سے بہت پیا ر کرتا ہے

اور بچوں کی کبھی کوئی د عا نہیں ٹالتا

 صرف اللہ ہی بہترجانتا ہے کہ ھمارے لیے کیا اچھا ہے

ا ور کیا اچھا  نہیں

اسی لیے کبھی کبھی کوئی چیز ہم الله سے مانگتے ہیں

لیکن اللہ ہمیں  وہ چیز نہیں دیتا

یا پھر جب اس کا ٹھیک وقت آتا ہےتب دیتا ہیں

 بلکل اسی طرح جس طرح آپ کے بابا

آپ سے بہت پیار کرتے ہیں

لیکن انہیں پتا ہی کہ ابھی آپ ہیلی کاپٹر نہیں چلا سکتے

اسی لیے انھوں نے نہیں دلایا

:احمد

اچھا دادا جان تو پھر وہ ہیلی کاپٹر جو میں نےخواب

دیکھا تھا وہ کہاں ہے

: دادا جان

 دیکھو احمد!  بیٹاالله تعالہ پیارے بچوں کا دل کبھی نہیں توڑتا

اور جو بچے اللہ سے دعا کرتے ہیں

 اور اچھے اچھے کام کرتے ہیں

 اللہ تعالہ ان بچوں کی ساری چیزیں

 اپنے پاس جنت میں رکھتے جاتے ہیں

اور جب کسی بچے کا کوئی کام بہت پسند آتاہے

تو رات کو الله تعالہ وہ چیز دے کر

ہےفرشتوں کو بیجھتا

اور اس طرح بچے  اس چیز کو دیکھہ بھی لیتےہیں

اور اس کے ساتھ خوب کھیل بھی لیتےہیں



:احمد

تو دادا جان وہ  ہیلی کاپٹراللہ تعالہ مجھے کب دن گے

میں نےاتنی زیا دہ اللہ سے دعاکی ہے

:دادا جان

بیٹا آپ اللہ سے دعا کرتے رہا کرو

جب اللہ اسے آپ کے لئےاچھا سمجھے گا

تو آپ کو مل جایے گااور 
اور کبھی کبھی اللہ کو آپ پر بہت پیار آ رہا ہوتا ہے 

اس لئے اللہ چاہتا ہے کہ آپ اس سے بار بار د عاکرو

پھر آپ کو وہ چیزملے
اور اگر آپ کو وہ ہیلی کاپٹر نہ ملا تو تو اس کی جگہ اللہ آپ کو کوئی اور پیاری سی چیز بھی  دے گا

اور بھر  الله تعا لہ جنت میں

 اس دنیا کے سا رے

 ہیلی کاپٹر اور کھلونوں سے

بھی زیادہ خوب صورت کھلونے اور اچھی اچھی چیزیں 

سٹور بھی  کر دے گا

آپ وہاں جتنا چاہو گےان کھلونوں کے ساتھ کھیل سکو گے

اس لئے اللہ تعالہ سے دعا کرتے رہو ہمیشہ

تا کہ آپ کو بہت ساری اچھی اچھی جنت کی چیزیں ملیں

ٹھیک ہے نا کرو گے نا دعا

:احمد

جی دادا جان

مجھے چاہیےجنت کے سارے کھلونے

  ان شا  اللہ

یہ کہتے ھوے احمد کلا بازیاں لگاتاہوا

 بستر سے اترا اور باہر بھاگ گیا




 مصنفہ: ادیبہ انور
 تصویر کشی اور مشق : محمد محسن
اس تصویر میں رنگ بھری

مشق


 اس کہانی کے آخر میں بچوں سے آسان سوال کریں



١. دعا کیسے کرتے ہیں 

٢.آپ اللہ سے کس کس چیز کی د عا کرتے ہو

     ٣. آپ کو جنت میں کیا کیا چیزیں چاہیں

٤. اللہ نے ہمیں کون کون سی چیزیں دی ہیں

ایک ورق پر تصویریں بنا کر ان کے نام لکھیں  

٥. اللہ نے جنت میں ھمارے لیےکون سے پھل اور نعمتیں رکھیں ہیں

 ٦. احمد نے خواب میں کیا دیکھا 

ہماری جو  د عا ئیں  پوری نہیں ہوتیں وہ کہاں جاتی ہیں



ہاتھ سے بنا ہوا ایک جنت کا خالی نقشہ جس میں آدم  علیہ سلام اور حوا علیہ سلام کو زمین پر اتارے جانے سے پہلے کا نقشہ ہے



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for commenting here.

Gaiy aor bakri Allama Iqbal Story in urdu .گا ۓ اور بکری علا مہ اقبال کی نظم سی ماخوذ

گا ۓ اور بکری  علا مہ اقبال کی نظم سی ماخوذ  وہ ایک خوبصورت سا  پہاڑی علاقہ تھا